روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد بند کیا جائے، اقوام متحدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i303424-روہنگیا_مسلمانوں_کے_خلاف_تشدد_بند_کیا_جائے_اقوام_متحدہ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد بند کیا جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے تمام فوجی اقدامات روک دے جو راخین صوبے  میں روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کی پامالی پر منتج ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کا میانمار کی حکومت سے یہ مطالبہ اس بات کا باعث بنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس قرارداد کو بحال کیا جائے جو انسانی حقوق کے مسئلے میں حکومت میانمار کی پیشرفت کی بنا پر روک دی گئی تھی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی میانمار کے امور میں خصوصی ایلچی مقرر کیے جانے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت میانمار کے فوجی اقدامات کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں روہنگیا مسلمان جاں بحق و زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔