جوہری معاہدہ بین الاقوامی برادری کے مفادمیں
Dec ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ بین الاقوامی برادری کے مفادات کے عین مطابق ہے۔
میڈل بری یونیورسٹی میں منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے روس کے سفیرنے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے نے ایران کی جوہری سرگرمیوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر مکمل طور پرعمل کررہا ہے. روس کے سفیر نے امریکہ کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو ایران کا جوہری معاہدہ تسلیم کرنا پڑے گا.
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سمیت بین الاقوامی برادری ، امریکہ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی مخاصمانہ پالیسی پراپنی تشویش کا اظہار کرچکی ہے۔ روس کے سفیر نے کہا دنیا کو مزید امن کا گھوارہ بنانے کے لئے ایران جوہری معاہدہ ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے
ٹیگس