کانگو میں امن مشن بیس پر حملے میں 14 اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i305897-کانگو_میں_امن_مشن_بیس_پر_حملے_میں_14_اہلکار_ہلاک
عوامی جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے میں اقوام متحدہ کے امن مشن بیس پر حملے میں 14 اہلکار ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۳:۵۱ Asia/Tehran
  • کانگو میں امن مشن بیس پر حملے میں 14 اہلکار ہلاک

عوامی جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے میں اقوام متحدہ کے امن مشن بیس پر حملے میں 14 اہلکار ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ امن مشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق مقابلے میں کانگو کے بھی 5 فوجی مارے گئے۔ اقوام متحدہ کے حکام نےکانگو میں ہونے والے حملے کو امن فوج پر 25 برس میں ہوئے حملوں میں خونی قرار دیا ۔ کانگو حکام کے تعاون سے زخمیوں کو طبی امداد دیے جانے کے لئے کارروائی جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ شمالی صوبہ کیوو میں کل دیررات ہوئے حملے میں 14امن بردار فوجی ہلاک ہوگئے ۔ دوسری طرف ایک دیگراہلکار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے فوجی تنزانیہ کے تھے ۔