Dec ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • دنیا کے ایک سو فنکاروں کی جانب سے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت

دنیا کے ایک سو سے زیادہ فنکاروں نے ایک کھلے خط میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

دنیا کے ایک سو سے زائد فنکاروں کے اس کھلے خط میں جو برطانوی اخبار گارڈین میں شائع ہوا ہے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے فلسطینیوں کو سیاسی اور ثقافتی اعتبار سے ختم کردینے کے تعلق سے صیہونی حکومت کی زور و زبردستی کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی ہے۔
دنیا کے مختلف ملکوں کے فنکاروں نے اس خط میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت نسلی صفائی کا ارتکاب کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات میں مزید شدت پیدا ہوجائے گی۔
عالمی فنکاروں کے اس خط میں کہا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں کیونکہ اس سے بیت المقدس پر قبضہ کرنے میں صیہونی حکومت کی فوج کا ہاتھ اورزیادہ کھل جائے گا۔

ٹیگس