Sep ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • فرانس نے فلسطین کو تسلیم کرلیا، مشرق وسطیٰ میں نئی سفارتی جہت

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں دو ریاستی حل پر گفتگو کے دوران فرانس نے فلسطین کو تسلیم کر کے فلسطینی خودمختاری کی حمایت کا اعلان کیا

سحرنیوز/دنیا: فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے  فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

 انہوں نے اس اقدام کو مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

امانوئل میکرون نے اسی کے ساتھ کہا کہ جب تک تمام صیہونی یرغمالیوں کو آزاد نہیں کیا جاتا، اس وقت تک پیرس میں فلسطینی سفارت خانے کا افتتاح نہیں کیا جائے گا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا پہلے ہی فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں، جس سے عالمی سطح پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کی لہر مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

 

 

ٹیگس