سعودی عرب لبنان سے تصادم نہیں چاہتا: سعودی ایلچی
Sep ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
لبنان کے لیے سعودی ایلچی نے کہا ہے کہ سعودی عرب لبنان کے ساتھ تصادم کی راہ اختیار نہیں کرے گا
سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کے لیے سعودی ایلچی یزید بن فرحان نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ان سے مسلسل رابطے میں ہے اور جنوبی لبنان کی تعمیرِ نو کا عمل انہی کے ذریعے ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے لبنان کے ساتھ کھلے مکالمے کی پالیسی اپنائی ہےاور سعودی عرب لبنان میں کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا بلکہ ملک کی تعمیرِ نو اور ریاستی استحکام کے لیے کوشاں ہے۔