مفادات کے تحفظ کے ساتھ اسنیپ بک پر سمجھوتے کے لئے تیار ہیں : وزیر خارجہ
-
فائل فوٹو
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران اسنیپ بیک کے تنازع پر سفارتی حل کے لیے آمادہ ہے، تاہم قومی مفادات کا تحفظ اولین شرط ہے۔
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا انتخاب پر امن راہ حل ہے اور ہم نے اس بات کو اپنے عمل سے ثابت کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم جامع ایٹمی معاہدے کے پابند رہے یہاں تک کہ امریکا اس سے نکل گیا۔
نیویارک میں جاری سفارتی مشاورتوں کے دوران وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اسنیپ بیک کے مسئلے پر پرامن اور سفارتی راہ حل کے لیے تیار ہے، تاہم یہ حل ایرانی عوام کے مفادات اور قومی سلامتی کے تقاضوں کو پورا کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سفارتی کوششوں سے استفادہ کرنا چاہتا ہے تاکہ ایک قابل قبول حل تک پہنچا جا سکے، لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو ایرانی عوام اپنا راستہ خود طے کریں گے اور ایران اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہر قسم کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم خطے کی سلامتی، ایٹمی اسلحے کے عدم پھیلاؤ اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا تقاضا ہے کہ ایران کے ایٹمی مسئلے اور اسنیپ بیک پر پرامن اور سفارتی راہ حل تلاش کیا جائے۔