Dec ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنا اہم ترین ضرورت ہے، یورپی یونین

یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے ایک بار پھر جامع ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے اسے باقی رکھے جانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

 یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی نے واضح کیا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والا معاہدہ کثیر فریقی معاہدہ ہے جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے توثیق کی ہے۔فیڈریکا موگرینی اس سے پہلے بھی کئی باریہ بات زور دے کر کہہ چکی ہیں کہ جامع ایٹمی معاہدے کا تعلق پوری عالمی برداری سے ہے اور اسے باقی رکھنا وقت کی ایک اہم ترین ضرورت ہے۔ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان طے پانے والے جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد جنوری دوہزار سولہ میں شروع ہوا تھا تاہم معاہدے کے ایک فریق کی حیثیت سے امریکہ اس پر عملدرآمد سے گریز کرتا آرہا ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کو وحشناک قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں تاہم انہیں دیگر ملکوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔امریکہ، برطانیہ ، فرانس، چین، روس اور جرمنی پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک ہیں۔

ٹیگس