Oct ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • موگرینی کے جانشین کی تقرری پر ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران خلوص نیت پر مبنی یورپی یونین کے افہام و تفہیم اور باہمی احترام کا خیر مقدم کرے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ سید عباس موسوی نے یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے نئے انچارج جوزف بورل کے بارے میں کہا کہ اگر جوزف بورل امریکا کی انتہا پسندی، داداگیری اور اس خطے کی بعض حکومتوں کی منفی اور تخریبی روش کا مقابلہ کرسکے تو ایران اس کا خیر مقدم کرے گا ۔انھوں نے کہا کہ امریکا کی خودسرانہ پالیسیاں اور اس کے حلقہ بگوش اس خطے کی بعض حکومتوں کی تخریبی روش، ملکوں کے اچھے روابط اور مثبت نیز تعمیری ڈپلومیسی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلوص نیت اور باہمی احترام کی بنیاد پر یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ کے ساتھ افہام و تفہیم اور تعاون کے لئے تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ فیڈریکا موگرینی نے یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی انچارج کی حیثیت سے ، بین الاقوامی روابط میں مثبت اور متوازن نقطہ نگاہ رکھتی تھیں اور انھوں نے ان مذاکرات میں جو ایٹمی معاہدے پر منتج ہوئے ، مثبت کردار ادا کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے بدھ کو اسپین کے سابق وزیر خارجہ جوزف بورل کی یورپی یونین کے خارجہ امور کے انچارج کے عہدے پر تقرری کی توثیق کردی ہے۔ جوزف بورل یکم نومبر سے اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔

ٹیگس