ریاست الابامیں ٹرمپ کے حامی امیدوار کو شکست
امریکی ریاست الاباما میں سینیٹ کی ایک نشست کے لئے ہونے والے الیکشن میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار ڈیگ جونس نے صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ ریپبلکن امیدوار روی مور کو بری طرح شکست دی ہے۔
سی این این نے خبردی ہے کہ ریاست الاباما میں سینیٹ کے الیکشن کے نتیجے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار ڈیگ جونس نے ٹرمپ کے حمایت یافتہ ریپبلکن امیدوار روی مور کو بری طرح شکست دی ہے۔
اس طرح سینیٹ میں ڈیموکریٹس اور آزاد اراکین کی تعداد انچاس ہوگئی ہے جبکہ ریپبلکن پارٹی کے ارکان کی تعداد اکیاون ہے۔
یوں کانگریس میں اپنے پروگراموں کو آگے بڑھانے کے تعلق سے ٹرمپ کا کام اب مشکل ہوجائےگا۔
سی این این کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی یہ جیت ٹرمپ پر ایک کاری ضرب ہے۔
سی این این کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار نے یہ کامیابی ایک ایسے وقت حاصل کی ہے جب ریپبلکن امیدوار پر پچھلے دنوں جنسی اور اخلاقی برائیوں کے متعدد الزامات عائد کئے گئے تھے اور ان الزامات نے انہیں ہرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ریاست الاباما ریپبلکنز کا گڑھ مانا جاتاہے اور گذشتہ پچیس برس میں ایسا پہلی بار ہے جب اس ریاست میں کسی ڈیموکریٹ امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔