یورپی یونین سے برطانیہ کی29 مارچ کوعلیحدگی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i306763-یورپی_یونین_سے_برطانیہ_کی29_مارچ_کوعلیحدگی
برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے اپنے ملک کے یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کی تکمیل کے بعد یونین کو چھوڑنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۵:۴۸ Asia/Tehran
  • یورپی یونین سے برطانیہ کی29 مارچ کوعلیحدگی

برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے اپنے ملک کے یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کی تکمیل کے بعد یونین کو چھوڑنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

تھریسامے کے مطابق 29 مارچ کو برطانیہ پوری طرح یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا۔

اپنے بیان میں تھریسامے کا یہ بھی کہنا تھا کہ انخلا کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کے ممکنہ تعلقات پر جلد بات چیت شروع کی جائے گی۔

ان کے مطابق ابھی بہت سارے معاملات حل طلب ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ لوگوں کے کاروبار اور زندگیوں کو مذاکراتی عمل سے متاثر کیا جائے۔