امریکہ، ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد آ‏ٹھ ہو گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i307155-امریکہ_ٹرین_حادثے_میں_مرنے_والوں_کی_تعداد_آ_ٹھ_ہو_گئی
امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو‏ گئی جبکہ سو سے زائد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ، ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد آ‏ٹھ ہو گئی

امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹرین کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو‏ گئی جبکہ سو سے زائد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کی چودہ میں سے تیرہ بوگیاں، پٹری سے اتر کر آئی فائیو نامی مصروف شاہراہ پر جا گریں۔
یہ ٹرین سیاٹل سے پورٹ لینڈ جا رہی تھی کہ صبح چھے بجے کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی شروع کر دی اور علاقے میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔