امریکہ کو چین کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i307289-امریکہ_کو_چین_کا_انتباہ
چین نےامریکا سے کہا ہے کہ وہ سرد جنگ کے زمانے کی ذہنیت سے باہر نکلے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کو چین کا انتباہ

چین نےامریکا سے کہا ہے کہ وہ سرد جنگ کے زمانے کی ذہنیت سے باہر نکلے

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کی نئی پالیسی کے اعلان پر، جس میں چین کا نام امریکہ کے ایک حریف ملک کی حیثیت سے پیش کیا گیا ہے، واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہار جیت اور سرد جنگ کی سوچ ختم کر دے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون یینگ نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ امریکہ اپنے اس رویے سے نہ صرف خود کو بلکہ دیگر ملکوں کو بھی نقصان پہنچائے گا۔چینی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بیجنگ اپنے قومی اقتدار اعلی، امن و سلامتی اور ترقی و پیشرفت کا بھرپور دفاع کرے گا۔امریکی صدر کی نئی سیکورٹی پالیسی کے اعلان میں امریکہ کی برتری اور اسی طرح عالمی سطح پر فوجی توانائی کو مضبوط بنانے کے لئے دنیا کی ایک بڑی طاقت کی حیثیت سے امریکی کردار پر تاکید کی گئی ہے۔اس اعلان میں چین اور روس کو امریکہ کا حریف ملک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ممالک امریکہ کے مالی و سیکورٹی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس اعلان پر چین سے قبل روس نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا اور امریکہ کے اس اعلان کو دشمنانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی سیکورٹی پالیسی دیگر ملکوں کا مقابلہ کرنے پر تیار کی گئی ہے۔