چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس
پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس بیجنگ میں شروع ہوگیا ۔
سہ فریقی وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس میں سی پیک منصوبے،اقتصادی تعاون، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت افغان امن عمل اور تینوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بات چیت کی جارہی ہے۔
پاکستان کی جانب سے اس ملک کے وزیر خارجہ خواجہ آصف، افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور وانگ ژی چین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
مذاکرات کے دوران باہمی سیاسی اعتماد، مفاہمت، ترقیاتی تعاون، روابط، سلامتی تعاون اور دہشت گردی کی حوصلہ شکنی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کا اجلاس چین کی میزبانی میں ہورہا ہے۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کا کہنا ہے کہ ہم چاہیں گےکہ سہ فریقی مذکرات کااچھا نتیجہ نکلے۔
سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور سی پیک منصوبے پرتبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں ممالک نے سی پیک منصوبے میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہناتھا کہ پاکستان اورچین کی دوستی مثالی ہے اوردونوں ممالک اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں،چاہیں گے کہ سہ فریقی مذاکرات کااچھانتیجہ نکلے۔