یمن کے خلاف وحشیانہ سعودی جارحیت پر اقوام متحدہ کی رپورٹ
Dec ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حالیہ حملوں میں درجنوں عام شہری مارے گئے ہیں۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یمن میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر جیمی میک گولڈریک نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اتوار کو یمن پر سعودی عرب کے دو الگ الگ حملوں میں اڑسٹھ عام شہری مارے گئے ہیں۔اقوام متحدہ کےمذکورہ عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے یہ حملے یمن کے صوبوں تعز اور الحدیدہ پر انجام پائے۔اقوام متحدہ کے کورآرڈینیٹر کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور بعض مغربی و عرب ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔
ٹیگس