چین کی جانب سے ہندوستان وزیراعظم کے بیان کی حمایت
Jan ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
چین کی وزارت خارجہ نے ڈیووس اقتصادی فورم میں ہندوستانی وزیر اعظم کے بیان کی حمایت کی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون یینگ نے بعض ملکوں کے خلاف امریکہ کی یک طرفہ تجارتی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی کی مخالفت میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر ترقی پذیر ملکوں کے مفادات کی عکاسی کرتی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا کہ یک طرفہ تجارتی پالیسیاں دو دھاری تلوار کی مانند ہیں اور موجودہ دنیا میں اس پالیسی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے حالیہ مہینوں کے دوران دنیا کے مختلف ملکوں کے لیے یک طرفہ تجارتی پالیسیوں کا استعمال اور چین سمیت کئی ملکوں کی اشیا پر عائد ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ٹیگس