اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف کوئی کیس نہیں، روسی سفیر
اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ میں کوئی کیس موجود نہیں ہے۔
فرانس پریس کے مطابق روس کے سفیر ویسلے نبنزیا نے یمن کو میزائلوں کی فراہمی کے امریکی دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ میں کوئی کیس موجود نہیں ہے اور یمنی فوج کے پاس موجودہ ہتھیاروں کا معاملہ ماضی کا حصہ ہے۔
انہون نے کہا کہ ایران نے یمن کے لیے ہتھیاروں کی ترسیل کے معاملے کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔روس کے سفیر نے مزید کہا کہ علی عبداللہ صالح کے دور صدارت میں دنیا کے بہت سے ممالک یمن کو ہتھیار بھیجتے رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج نے گزشتہ سال نومبر میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریب واقع ملک خالد ایئرپورٹ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔
اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے کچھ عرصہ قبل دعوی کیا تھا کہ یہ میزائل ایران نے یمنی فوج کو دیا ہے اور سلامتی کونسل کے ارکان کو میزائل کے ڈھانچے کا معائنہ کرنے کی غرض سے واشنگٹن آنے کی دعوت بھی دی تھی۔
امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات ایسے وقت میں لگائے جا رہے ہیں جب سعودی عرب کے لیے امریکہ کے عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی مسلسل فروخت پر انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے اعتراضات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔