امریکہ روس سے خوفزدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i312881-امریکہ_روس_سے_خوفزدہ
امریکی صدر ٹرمپ کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے جہاں اس وقت امریکہ عالمی سطح پر گوشہ نشینی کا شکار ہوا ہے وہیں اب امریکہ کھل کر اپنے مخالفین کے خوف سے مہلک ہتھیاروں میں اضافہ کرنے جا رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۵:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ روس سے خوفزدہ

امریکی صدر ٹرمپ کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے جہاں اس وقت امریکہ عالمی سطح پر گوشہ نشینی کا شکار ہوا ہے وہیں اب امریکہ کھل کر اپنے مخالفین کے خوف سے مہلک ہتھیاروں میں اضافہ کرنے جا رہا ہے۔

امریکہ کوروس، چین اورایران کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر تشویش ہے اور وہ آئے روز ان ممالک کے خلاف کوئی نہ کوئی اقدام کرتا رہتا ہے اور اسی سلسلے میں اس بارامریکا نے روس کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی جوہری صلاحیت میں اضافے اور چھوٹے ایٹمی ہتھیار بنانے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ دفاع کی دستاویز کے مطابق امریکا کو روس کے جوہری ہتھیاروں کی بڑھتی تعداد پر تشویش ہے اور وہ ان سے نمٹنے کے لئے اپنی جوہری صلاحیتوں کو وسعت دے گا۔

اس دستاویز کو ’نیوکلیئر پوسچر ریویو‘ این پی آر کا نام دیا گیا ہے۔ اس حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے امریکا اپنے ہلکے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرکے روس کو ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کرنے سے روکنے کی کوشش کررہا ہے۔