یورپی کمپنیوں کے مفادات کے تحفظ پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i312885-یورپی_کمپنیوں_کے_مفادات_کے_تحفظ_پر_تاکید
یورپ نے امریکی علیحدگی کی صورت میں اپنی کمپنیوں کے مفادات کے تحفظ پرتاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۰۸ Asia/Tehran
  • یورپی کمپنیوں کے مفادات کے تحفظ پر تاکید

یورپ نے امریکی علیحدگی کی صورت میں اپنی کمپنیوں کے مفادات کے تحفظ پرتاکید کی ہے۔

یورپی یونین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی ممکنہ علیحدگی کی صورت میں یورپی کمپنیوں کے مفادات کے تحفظ کی حمایت کی جائے گی۔ یورپ کی پالیسی اسٹڈیز مرکز کے سربراہ اسٹیو بلک مین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی ممکنہ علیحدگی کے بعد یورپ مستقل قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائے گا.

انہوں نے یورپی قیادت بالخصوص فرانس، جرمنی اور برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی معاہدوں کی روح سے وفادار رہیں۔ اسٹیو بلک مین کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو چاہئے کہ امریکہ کو اس کے عہد و وفا کو یاد دلائے کہ جوہری معاہدہ ایک رسمی قرارداد بن چکی ہے اور اس حوالے سے سلامتی کونسل کی ساکھ پرسوال نہ اٹھائے۔

یورپی پارلیمنٹ کے سوشل ڈیموکریٹ رہنما نے بھی کہاہے کہ یورپی یونین کو امریکہ کی ممکنہ علیحدگی کے بعد نئی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یورپ کو ایسا کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرتے ہوئے جوہری معاہدے سے نکلنے سے گریز کریں گے۔