چین میزائل شکن سسٹم کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i313281-چین_میزائل_شکن_سسٹم_کا_تجربہ
چین نے ایک اور میزائل شکن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • چین میزائل شکن سسٹم کا تجربہ

چین نے ایک اور میزائل شکن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے

بیجنگ سے موصولہ خبروں کے مطابق چینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ گرانڈ بیسڈ مڈکورس میزائل شکن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے - بیان میں کہا گیا ہے کہ تجربے کے دوران تمام اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے - چین کی جانب سے یہ تجربہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے - امریکا نے جنوبی کوریا میں اپنا میزائل سسٹم تھاڈ بھی نصب کررکھا ہے  جس پر چین نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو اپنی سلامتی کے لئے خطرہ قراردیا ہے -  تاہم چین نے کہا ہے کہ اس کا یہ نیا میزائل شکن سسٹم پوری طرح سے دفاعی مقاصد کے لئے ہے اور کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہے - چینی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین دوہزار دس سے اپنی میزائلی پروگرام کو اپ گریڈ کررہا ہے