امریکہ اور نیٹو داعشی عناصر کو افغانستان منتقل کر رہے ہیں۔
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i313513-امریکہ_اور_نیٹو_داعشی_عناصر_کو_افغانستان_منتقل_کر_رہے_ہیں
افغانستان کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے ضیمر کابلوف نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو عراق اور شام سے شکست خوردہ داعشی عناصر کو افغانستان منتقل کر رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکہ اور نیٹو داعشی عناصر کو افغانستان منتقل کر رہے ہیں۔

افغانستان کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے ضیمر کابلوف نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو عراق اور شام سے شکست خوردہ داعشی عناصر کو افغانستان منتقل کر رہے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ضمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ ایسے واضح ثبوت موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ داعش کی افغانستان منتقلی میں امریکہ اور نیٹو کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گردوں کو زیادہ تر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے افغانستان منتقل کیا جا رہا ہے حالانکہ افغانستان کی فضائی حدود مکمل طور پر امریکہ اور نیٹو کی نگرانی میں ہیں۔اس سے پہلے ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے بھی اپنے افغان ہم منصب طارق شاہ بہرامی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ داعشی دہشت گردوں کو عراق و شام سے افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔افغان حکام اور عوام بھی بارہا کہہ چکے ہیں کہ امریکہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اس گروہ کی بھرپور حمایت اور پشتپناہی کر رہا ہے۔