Feb ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • گوٹیریش اور موگرینی کا جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نےایران جوہری معاہدے پرتبادلہ خیال کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کویت میں عراق کی تعمیرنو کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس کے موقع پر ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

فریقین نے مختلف مسائل بشمول ایران جوہری معاہدے، لیبیا کی صورتحال اور شمالی کوریا کے مسئلے پر گفتگو کی.

انٹونیو گوٹیریش اور فیڈریکا موگرینی نے شام کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی ثالثی کے کردار پر بھی زور دیا .

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کویت کی میزبانی میں بین الاقوامی کانفرنس برائے عراق کی تعمیرنو (ڈونر کانفرنس) کا انعقاد ہوا ہے جس میں عالمی بینک، سینکڑوں کمپنیوں، دنیا سے وزیر کے لیول پر وفود باالخصوص خلیج فارس کے ملکوں نے بھرپور شرکت کی ہے.

ٹیگس