شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روسی بحریہ کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i314375-شام_میں_داعش_کے_ٹھکانوں_پر_روسی_بحریہ_کے_حملے
روسی بحریہ نے شام میں مختلف فوجی کارروائیوں کے دوران داعش کے ایک ہزار سے زائد مراکز اور اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روسی بحریہ کے حملے

روسی بحریہ نے شام میں مختلف فوجی کارروائیوں کے دوران داعش کے ایک ہزار سے زائد مراکز اور اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بات روسی بحریہ کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ جنرل ولادی میر کوورلف نے ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شام میں اب تک چار سو سے زیادہ فضائی مشن انجام دیئے گئے جن کے دوران ایک ہزار کروز میزائل داغے گئے ۔ جنرل ولادیمریر کورلوف نے کہا کہ روس کے فضائی آپریشن کے نتیجے میں داعش کے ایک ہزار دو پچاس ٹھکانوں اور اڈوں کو تباہ کردیا گیا۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ روسی وزرت دفاع نے شام میں تعینات اپنے فوجیوں کے لیے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔