امریکہ میں گن کلچر کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i318532-امریکہ_میں_گن_کلچر_کے_خلاف_مظاہرہ
وائٹ ہاؤس پر گن کنٹرول کے حق میں بڑے مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۵:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں گن کلچر کے خلاف مظاہرہ

وائٹ ہاؤس پر گن کنٹرول کے حق میں بڑے مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق امریکی شہریوں نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے  کے  روز امریکہ میں بڑا مظاہرہ کیا جائے گا جس کا مقصد فلوریڈا اسکول میں مرنے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دوبارہ ایسا واقعہ نہ دہرائے جانے کا عزم شامل ہوگا۔

تاریخی مارچ کا نام’ زندگی مارچ‘ دیا گیا ہے جس کا مقصد جانوں کا تحفظ ہے ۔  مار چ میں ہزاروں نوجوان، والدین، اساتذہ، معروف شخصیات مختلف شہروں سے وائٹ ہاؤس پہنچیں گے۔

و اضح رہے کہ واشنگٹن میں اس سے قبل بھی نوکریوں میں آزادی، ویتنام  اور عراق جنگ پر 5 تاریخی مارچ ہوچکے ہیں۔

موجودہ صدر ٹرمپ کے خلاف بھی واشنگٹن اور وائٹ ہاوس سمیت پورے امریکہ میں زبردست مارچ اور مظاہرے ہوئے ہیں۔