امریکی اقدام پر چین کا سخت رد عمل
Mar ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
امریکا کے صدر دونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس لگانے کے مسودے پر دستخط کر دئیے۔
وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 50 ارب ڈالر محصولات لگانے کے مسودے پر دستخط کیے ہیں۔
امریکی اقدام کا مقصد چین کے غیر منصفانہ تجارتی طریقہ کار کو تبدیل کرانا ہے۔
دوسری جانب امریکا میں چین کے سفیر نے کہا ہے کہ چین کے خلاف امریکی ٹیکس کے فیصلے کا جواب دیں گے۔
ٹیگس