امریکہ کی جانب سے افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i320250-امریکہ_کی_جانب_سے_افغانستان_میں_داعش_دہشت_گرد_گروہ_کی_حمایت
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کر رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کر رہا ہے۔

ماسکو میں سیکورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی وسیع فوجی موجودگی کے باوجود داعش دہشت گرد گروہ کا بڑھتا ہوا دائرہ،   لمحہ فکریہ اور تشویشناک موضوع ہے۔انھوں نے کہا کہ بعض بڑے ممالک خاص طور سے امریکہ افغانستان میں اپنے مقاصد کے حصول کے لئے دہشت گردی کو ایک حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔حامد کرزئی نے افغانستان میں بیرونی افواج کی ناقص کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان فریقوں کے درمیان امن مذاکرات کے ذریعے ہی افغانستان کے بحران کو حل کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں دو روزہ سیکورٹی کانفرنس بدھ کے روز شروع ہوئی تھی۔