ایران پر جنگ مسلط کرنے والوں کو جوابدہ بنایا جائے: ایران
جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں انسانی حقوق کونسل کے 63 ویں اجلاس میں ایران کے نمائندہ دفتر کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے بانیوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نمائںدہ دفتر کی جانب سے جاری شدہ بیان میں آیا ہے کہ انسانی حقوق کونسل کی ذمہ داری ہے کہ بلاتفریق امریکہ اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں دانستہ طور پر ایران کی بنیادی اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرے۔
اس بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ میناب اور لامرد شہروں میں امریکی جنگی جرائم کا جائزہ لے اور اس سلسلے میں کھل کر موقف اپنائے۔
جنیوا میں ایران کے نمائندہ دفتر نے اعلان کیا کہ تہران اپنے شہریوں کی حفاظت اور انصاف اور جوابدہی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوگا۔
انسانی حقوق کونسل کے 63 ویں اجلاس کے نام اسلامی جمہوریہ ایران کے اس بیان میں اقوام متحدہ اور تمام ذیلی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو گزشتہ چند مہینے کے دوران کے جرائم کے لیے ذمہ دار ٹھہرائيں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel