روس نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹیلیگرام کے خلاف شکایت دائر کردی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i320488-روس_نے_سوشل_میڈیا_نیٹ_ورک_ٹیلیگرام_کے_خلاف_شکایت_دائر_کردی
روس نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹیلیگرام کے خلاف باضابطہ شکایت دائر کر دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
  • روس نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹیلیگرام کے خلاف شکایت دائر کردی

روس نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹیلیگرام کے خلاف باضابطہ شکایت دائر کر دی۔

روس کی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی، روس کام نادزور نے ٹیلیگرام نیٹ ورک کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ مذکورہ روسی اتھارٹی نے عدالت سے ٹیلیگرام نیٹ ورک سسٹم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ روسی حکومت ٹیلیگرام کو ملک میں فلٹر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس سے پہلے روسی ایوان صدر کے ترجمان نے بھی ٹیلیگرام کے ساتھ پیدا ہونے والے اختلافات کے بارے میں کہا تھا کہ قانون پر عملدرآمد ضروری ہے لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ٹیلیگرام والوں کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
روسی قوانین کی رو سے انٹرنیٹ ریگولیٹری کی حیثیت سے روس کام نادزور عدالتی حکم پر ٹیلیگرام کو فلٹر کرسکتا ہے۔