لندن میں صیہونی حکومت کی جرائم کی مذمت میں مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i325804-لندن_میں_صیہونی_حکومت_کی_جرائم_کی_مذمت_میں_مظاہرہ
برطانیہ میں درجنوں عرب شہریوں نے فلسطینیوں سے اعلان یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • لندن میں صیہونی حکومت کی جرائم کی مذمت میں مظاہرہ

برطانیہ میں درجنوں عرب شہریوں نے فلسطینیوں سے اعلان یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق لندن میں عرب شہریوں کی جانب سے یہ مظاہرہ بارکلیز بینک کے سامنے کیا گیا جہاں ان مظاہرین نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی اور واپسی مارچ کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کو دہشت گرد قرار دیا اور نتن یاہو مردہ باد کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ  تیس مارچ سے اب تک صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک سو انّیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔