یورپی یونین ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد و متفق
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i326258-یورپی_یونین_ایٹمی_معاہدے_کی_حمایت_پر_متحد_و_متفق
جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • یورپی یونین ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد و متفق

جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ  کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ ہایکوس میس نے کہا ہےکہ یورپی یونین  کا مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کے بارے میں مؤقف  اتحاد اور یکجہتی پر مبنی ہے۔

 جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ اس نے امریکہ کے دورے کے دوران امریکی حکام کو یورپی یونین کے مؤقف کے بارے میں واضح طور پر بتا دیا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس سلسلے میں امریکی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔