غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i326646-غزہ_پر_اسرائیل_کی_شدید_بمباری
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوب میں خان یونس اور رفح کے علاقوں پر شدید بمباری کی ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۶:۰۳ Asia/Tehran
  • غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوب میں خان یونس اور رفح کے علاقوں پر شدید بمباری کی ہے ۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے بعض علاقوں پر شدید بمباری کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں اسلامی مزاحمت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے تاہم ابھی تک ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے گزشتہ ہفتے بھی غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی تھی۔

غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے دسمبر کے مہینے سے غزہ پر بمباری شروع کی ہے جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔