شمالی کوریا کے رہنما کو دورہ روس کی دعوت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i327156-شمالی_کوریا_کے_رہنما_کو_دورہ_روس_کی_دعوت
روس کے وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ملاقات اور ماسکو پیانگ یانگ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۳۱, ۲۰۱۸ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے رہنما کو دورہ روس کی دعوت

روس کے وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ملاقات اور ماسکو پیانگ یانگ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان یہ ملاقات پیانگ یانگ میں ہوئی۔
روسی وزیر خارجہ نے اس موقع پر دونوں کوریاؤں کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے کی حمایت کا اعلان کیا اور کم جونگ ان کو روس کے دورے کی دعوت بھی دی۔
روسی وزیر خارجہ نے اس سے پہلے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو سے بھی ملاقات کی اور شمالی کوریا کے خلاف امریکی پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ جزیرہ نمائے کوریا کا بحران اسی صورت میں حل ہو سکتا ہے جب شمالی کوریا کے خلاف عائد تمام پابندیاں ختم کر دی جائیں۔