جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ شمالی کوریا کی اہم کاوش
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i327246-جوہری_ہتھیاروں_کا_خاتمہ_شمالی_کوریا_کی_اہم_کاوش
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاورف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لئے کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۵:۰۹ Asia/Tehran
  • جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ شمالی کوریا کی اہم کاوش

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاورف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لئے کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔

شمالی کوریا کے دورے کے دوران روسی وزیرخارجہ نے دارالحکومت پیونگ یانگ میں کیم جونگ اُن سے ملاقات کی۔ کیم نے کہا وہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ روسی وزیرخارجہ لاروف نے کہا روس خطے میں امن کی بحالی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

 روسی وزیر خارجہ اپنے شمالی کوریائی ہم منصب کی دعوت پر شمالی کوریا پہنچے ہیں۔

سرگئی لاورف نے گزشتہ روز اپنے امریکی ہم منصب سے بھی فون پر بات کی تھی۔