سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کی جائے، کوربین
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i330024-سعودی_عرب_کو_ہتھیاروں_کی_فروخت_بند_کی_جائے_کوربین
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما نے حکومت برطانیہ کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کو ہتھیاروں سے لیس کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اس قسم کا اقدام فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کی جائے، کوربین

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما نے حکومت برطانیہ کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کو ہتھیاروں سے لیس کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اس قسم کا اقدام فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن نے یمن میں سیاسی عمل کی بحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لندن، ریاض کی فوجی حمایت کرنا بند کرے۔
برطانیہ کی حزب اختلاف کے رہنما نے کہا کہ یمن میں بحران کو صرف مذاکرات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔
کوربین نے کہا کہ ایسی حالت میں سعودی عرب ملنے والے ہتھیار یمنی عوام کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں ریاض کو ہتھیاروں کی فروخت بند کی جانی چاہئے۔