شام میں ایران کی موجودگی قانونی ہے، روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i330512-شام_میں_ایران_کی_موجودگی_قانونی_ہے_روس
اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویسلے نبنزیا نے ایران کو علاقائی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں ایران کی موجودگی قانونی ہے اور کوئی اس سے انکار نہیں کر سکتا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • شام میں ایران کی موجودگی قانونی ہے، روس

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویسلے نبنزیا نے ایران کو علاقائی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں ایران کی موجودگی قانونی ہے اور کوئی اس سے انکار نہیں کر سکتا۔

 اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی نمائندے کا کہنا تھا کہ ایران اور شام دونوں اقوام متحدہ کے رکن ممالک ہیں اور ایران، دمشق کی قانونی حکومت کی دعوت پر شام میں موجود ہے، لہذا شام میں اس کی موجودگی پوری طرح جائز اور قانونی ہے۔
 انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ کوئی بھی اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ شام میں ایران کی موجود گی عالمی قوانین کے مطابق ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام کی قانونی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں تعاون کے لیے ایران سے باضابطہ درخواست کی تھی۔
 اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے یاد دہائی کرائی کہ ایران پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ وہ علاقائی معاملات پر علاقے کے ملکوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن مقابل فریقوں کی جانب سے مثبت جواب سامنے نہیں آیا۔