امریکہ اور چین کے مابین تجارتی جنگ میں شدت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i331199-امریکہ_اور_چین_کے_مابین_تجارتی_جنگ_میں_شدت
امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کی شدت میں کمی آنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں اور امریکہ نے منگل کو صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ چین سے ہونے والے اضافی 200 ارب ڈالر کے درآمدی سامان پر وہ 10 فیصد ٹیکس لگائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۵:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکہ اور چین کے مابین تجارتی جنگ میں شدت

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کی شدت میں کمی آنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں اور امریکہ نے منگل کو صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ چین سے ہونے والے اضافی 200 ارب ڈالر کے درآمدی سامان پر وہ 10 فیصد ٹیکس لگائے گا۔

امریکی انتظامیہ نے درآمد ہونے والی چینی اشیاء کی ایک مکمل فہرست تیار کی ہے جن پر ٹیکس لگائے جانے کی تجویز ہے اور اس میں سینکڑوں کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ، تمباکو، کوئلہ، کیمیائی مادہ، ٹائر، کتے اور بلیوں کے کھانے پینے کے سامان ، کنزیومر الیکٹرانک چیزیں اور ٹیلی ویژن اشیا شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے امریکہ نے 34 ارب ڈالر کے چینی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس لگایا تھا اور چین نے اس کے فورا بعد اپنے یہاں درآمد ہونے والے امریکی سامان پر اتنا ہی ٹیکس لگا دیا تھا.