ٹرمپ کی تجارتی جنگ سے امریکی کمپنی دیوالیہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i332879-ٹرمپ_کی_تجارتی_جنگ_سے_امریکی_کمپنی_دیوالیہ
چین کے ساتھ ٹرمپ کی تجارتی جنگ سے امریکی کمپنی ایلیمنٹ الیکٹرانکس دیوالیہ ہونے کے دہانے پہنچ گئی ہے اور وہ عنقریب بند ہوجائے گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی تجارتی جنگ سے امریکی کمپنی دیوالیہ

چین کے ساتھ ٹرمپ کی تجارتی جنگ سے امریکی کمپنی ایلیمنٹ الیکٹرانکس دیوالیہ ہونے کے دہانے پہنچ گئی ہے اور وہ عنقریب بند ہوجائے گی۔

چین کے خلاف امریکی کسٹم ڈیوٹی کے نفاذ کے اعلان سے خود امریکی کمپنی ہی ٹرمپ کی تجارتی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئی۔ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایلیمنٹ الیکٹرانکس کمپنی کے عہدیداروں نے ریاست کے محکمہ ملازمت کے نام ایک خط ارسال کرکے اعلان کیا ہے کہ چین کے خلاف صدر ٹرمپ کے ذریعے کسٹم ڈیوٹی عائد کئے جانے کی وجہ سے یہ کمپنی آئندہ اکتوبر کے مہینے میں بند ہوجائے گی۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے ذریعے چینی مصنوعات پر اچانک کسٹم ڈیوٹی عائد کردئے جانے اور چین سے ٹیلی ویژن کے اصلی پرزوں کی درآمدات پر بھی ٹیکس لگ جانے کی وجہ سے ایلیمنٹ الیکٹرانکس  کمپنی کے ملازمین کی چھٹی کی جارہی ہے اوراب اس کمپنی کو بند کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے گذشتہ جولائی کے مہینے میں چین سے درآمد کی جانی والی مصنوعات اور سامان منجملہ ٹیلی ویژن اور ویڈیو کے پرزوں پر پچیس فیصد ٹیکس عائد کردیا تھا۔

چین نے بھی جوابی کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر پچیس فیصد ڈیوٹی عائد کردی ہے جس کی کل مالیت سولہ ارب ڈالر ہے۔