امریکی پابندیوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i333936-امریکی_پابندیوں_پر_جوابی_کارروائی_کی_دھمکی
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ماسکو کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کا جواب دیا جائےگا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  •  امریکی پابندیوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ماسکو کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کا جواب دیا جائےگا

روس کے نائب وزیرخارجہ ریابکوف نے ایک بیان میں کہا کہ روس گذشتہ سات برسوں سے پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے اور امریکہ کی جانب سے اب عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ روسی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ روس سمیت بہت سے ممالک اب اپنی ہی قومی کرنسیوں میں تجارتی معاملات انجام دے رہے ہیں تاکہ تجارت کے شعبے میں امریکی بینکوں اور ڈالر پر انحصار ختم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک بھی امریکی دباؤ سے بچنے کی کوشش  اور امریکہ کی پالیسیوں پر عمل کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کے جوابی اقدام کا فیصلہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کریں گے۔