چین کا امریکی دباؤ کے سامنے ڈٹ جانے کا عزم
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i334173-چین_کا_امریکی_دباؤ_کے_سامنے_ڈٹ_جانے_کا_عزم
چین نے ایک بار پھر امریکی دباؤ کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • چین کا امریکی دباؤ کے سامنے ڈٹ جانے کا عزم

چین نے ایک بار پھر امریکی دباؤ کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

عالمی تجارتی تنظیم سے نکل جانے کی امریکی دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤفنگ نے کہا کہ ان کا ملک امریکی دباؤ کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین پوری استقامت کے ساتھ اصلاحات اور اوپن ڈور پالیسی پر گامزن ہے اور امریکی دباؤ میں آئے بغیر کثیر فریقی تجارتی نظام کی حفاظت کر ے گا۔گاؤفنگ نے چین اور دیگر ملکوں کے ساتھ تجارت کے حوالے سے امریکی رویّے کو غلط اور خطرناک قرار دیا ہے۔یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم کا قیام انیس سو چورانوے میں تجارتی تنازعات کے حل کی امریکی کوششوں کے تحت عمل میں آیا تھا لیکن اب امریکہ اس تنظیم کے ضابطہ کار میں من پسند تبدیلیوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔امریکہ موجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی تجارتی تنظیم سے نکلنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔ عالمی تجارتی تنظیم کے سربراہ روبرٹ ایز ویدوں نے بیرونی دباؤ کو عالمی تجارتی نظام کے لیے سخت خطرہ قرار دیا ہے۔