اقوام متحدہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے: چین
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i334328-اقوام_متحدہ_غیر_جانبداری_کا_مظاہرہ_کرے_چین
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مضبوط ادارہ بننے کے لئے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۵:۴۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے: چین

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مضبوط ادارہ بننے کے لئے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

چینی دفتر خارجہ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کے دوران کہا کہ آج کی دنیا کو ایک مضبوط اور ایک غیر جانبدار اقوام متحدہ کی ضرورت ہے ۔ چین کے صدر نے کہا کہ موجودہ عالمی صورت حال میں جانبدارانہ رویوں اور تجارتی تحفظ نے عالمگیری سیاسی نظام کو نقصان پہنچا یا ہے، لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ ایک غیر جانبدار اور مضبوط تنظیم بن جائے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عالمی سیاسی میدان میں توازن اور اتحاد پیدا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا کردار اہم ہے اور یہ تمنا ہے کہ تمام طرفین تجارتی لین دین اور اس میں آسانی لانے کیلیے ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ دنیا میں آزاد معیشت پروان چڑھ سکے ۔

واضح رہے کہ شام،بحرین اور یمن کے بحران میں اقوام متحدہ کی جانب سے اہم کردار ادا نہ کرنے اور یمنیوں کے قتل عام پر خاموشی اختیار کرنے پرعالمی سطح پر اس ادارے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔