جاپان،زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد تیس ہو گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i334574-جاپان_زلزلے_میں_مرنے_والوں_کی_تعداد_تیس_ہو_گئی
جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو میں آنے والے زلزلے کے نتیجے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیس ہو گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • جاپان،زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد تیس ہو گئی

جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو میں آنے والے زلزلے کے نتیجے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیس ہو گئی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق جمعرات کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی تھی۔

حکام نے تیس افراد کے ہلاک اور چار سو سے زائد دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ نو افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ اس سے پہلے حکام نے سولہ افراد کے مارے جانے کی خبر دی تھی۔
زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں ریسکیو اہلکاروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔