افغانستان میں امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ
Oct ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کا ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے آج کہا کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکہ کا ایک فوجی طیارہ سی 130 گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 امریکی فوجی اور وزارت دفاع کے 5 کنٹریکٹر ہلاک ہوئے۔
امریکہ کا یہ طیارہ جلال آباد ایر پورٹ کے قریب ہوائی سانحہ کا شکار ہو کر گر گیا۔ یہ ایسے میں ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ کے اس فوجی طیارے کو طالبان نے حملے کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ گر کر تباہ ہوا اور اس میں سوار 15 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
ٹیگس