شام کو S-300 میزائل سسٹم کی فراہمی پر اسرائل کی تلملاہٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i336122-شام_کو_s_300_میزائل_سسٹم_کی_فراہمی_پر_اسرائل_کی_تلملاہٹ
صیہونی حکومت نے روس کی جانب سے شام کو ایس تھری ہنڈریڈ اینٹی میزائل سسٹم کی فراہمی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • شام کو S-300 میزائل سسٹم کی فراہمی پر اسرائل کی تلملاہٹ

صیہونی حکومت نے روس کی جانب سے شام کو ایس تھری ہنڈریڈ اینٹی میزائل سسٹم کی فراہمی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 اسرائیل کے وزیرجنگ اویگدر لیبر مین نے اپنے ایک بیان میں شام کو ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم کی  فراہمی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر حملے جاری رکھنے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔
 دوسری جانب روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو نے منگل کے روز باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ  ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم شام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
 اسرائیل متعدد بار دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کر چکا ہے۔
گزشتہ ماہ ستمبر میں بھی صیہونی حکومت نے شمال مغربی شام کے شہر لاذقیہ اور دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائیلوں سے حملہ کیا تھا تاہم شامی فوج کے ایر ڈیفینس یونٹوں نے اسرائیل کے میزائیلوں کو مار گرایا تھا۔