خاشقجی قتل کے خلاف ایفل ٹاور پر مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i337832-خاشقجی_قتل_کے_خلاف_ایفل_ٹاور_پر_مظاہرہ
خاشقجی سمیت تمام صحافیوں کے قتل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایفل ٹاور کے سامنے صحافیوں کی عالمی تنظیم نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۶:۰۱ Asia/Tehran
  • خاشقجی قتل کے خلاف ایفل ٹاور پر مظاہرہ

خاشقجی سمیت تمام صحافیوں کے قتل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایفل ٹاور کے سامنے صحافیوں کی عالمی تنظیم نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ایفل ٹاور پر ہونے والے مظاہرے کے دوران ایفل ٹاور کی لائٹیں بجھادی گئیں اورعالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سعودی عرب پر دباو ڈالے تا کہ صحافیوں سے انصاف کیا جائے اس موقع پرعالمی تنظیم کے سیکریٹری نے مطالبہ کیا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے مکمل حقائق سامنے لائے جائیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ چند ہفتے بعد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف اتنے شواہد ہوں گے کہ امریکا پابندیاں عائد کرے گا۔

خیال رہے کہ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا ۔