نئے عالمی نظام کا مدعی بھی اپنے نظریئے کی طرح مر گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i339546-نئے_عالمی_نظام_کا_مدعی_بھی_اپنے_نظریئے_کی_طرح_مر_گیا
امریکا کے سابق صدر جارج ہربرٹ واکر بش طویل علالت کے بعد چورانوے سال کی عمر میں چل بسے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • نئے عالمی نظام کا مدعی بھی اپنے نظریئے کی طرح مر گیا

امریکا کے سابق صدر جارج ہربرٹ واکر بش طویل علالت کے بعد چورانوے سال کی عمر میں چل بسے۔

خاندانی ذرائع نے جمعے کی شب اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جارج ڈبلیو بش سینیئر، ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں انتقال کر گئے۔
جارج ڈبلیو بش انیس سو اٹھاسی سے انیس سو بانوے تک امریکا کے صدر  رہے اور ملک کی ابتر اقتصادی صورتحال کی وجہ سے انہیں اگلے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 جارج  ہربرٹ واکر بش کو، نئے عالمی نظام کے ہنگامہ خیز نظریے کے حوالے سے پہنچانا جاتا ہے۔ تاہم عالمی ذارئع ابلاغ نے ان کی موت کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں لکھا ہے کہ بش کا نیا عالمی نظام ان کی موت سے برسوں پہلے دم توڑ گیا تھا۔