ہیواوے کے بانی نے جاسوسی کے الزامات کو مسترد کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i342372-ہیواوے_کے_بانی_نے_جاسوسی_کے_الزامات_کو_مسترد_کردیا
چینی کمپنی ہیواوے کے بانی نے اپنے ملک کے لیے امریکہ کی جاسوسی کے الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۶ Asia/Tehran
  • ہیواوے کے بانی نے جاسوسی کے الزامات کو مسترد کردیا

چینی کمپنی ہیواوے کے بانی نے اپنے ملک کے لیے امریکہ کی جاسوسی کے الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔

 رین ژینگ فی نے جن کی بیٹی کوحال ہی میں حکومت کینیڈا نے امریکا کے کہنے پر گرفتار کیا ہے کہا ہے کہ کسی بھی حکومت نے ان کی کمپنی سے  نامناسب معلومات کی فراہمی کا تقاضا نہیں کیا۔انہوں نے اپنی بیٹی منگ وان ژو کی گرفتاری کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے کسی بھی ملک کو نقصان پہنچانے والا کوئی بھی کام انجام نہیں دیں گے۔حکومت کینیڈا نے گزشتہ سال دسمبر کے اوائل میں ہیواوے کے بانی کی بیٹی اور کمپنی کی فائنانس ڈائریکٹر منگ وان ژو کو گرفتار کرلیا تھا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا کردیا ہے۔کینیڈا کی حکومت منگ وان ژو کو امریکہ کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان پر امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔