ٹرمپ نے امریکہ کو مزید تنہا کر دیا، جان کیری
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i342610-ٹرمپ_نے_امریکہ_کو_مزید_تنہا_کر_دیا_جان_کیری
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ موجودہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے نتیجے میں امریکہ عالمی سطح پر مزید تنہا ہو گیا۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Jan ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے امریکہ کو مزید تنہا کر دیا، جان کیری

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ موجودہ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے نتیجے میں امریکہ عالمی سطح پر مزید تنہا ہو گیا۔

سابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے عالمی سطح پر امریکہ کی کوئی مدد نہیں کی اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ مذاکرات کرنے کی توانائی نہیں رکھتے۔جان کیری نے کہا کہ شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا اور پیرس معاہدے سے علیحدہ ہونے جیسے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے، امریکہ کی مزید تنہائی کا باعث بنے ہیں۔انھوں نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے سامنے ٹرمپ کا جھکنا امریکہ کے لئے شرم کا باعث ہے۔واضح رہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں روس کے صدر کے ساتھ امریکی صدر کے مذاکرات پر امریکی ڈیموکریٹس نے منفی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان فنلینڈ اور ارجنٹینا میں ملاقات ہو چکی ہے۔