امریکی مسلمانوں کی کمپین، میری جانماز کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i342736-امریکی_مسلمانوں_کی_کمپین_میری_جانماز_کا_آغاز
مسلمانوں اور تارکین وطن کے بارے میں امریکی صدر کے تازہ دعوے پر مسلم کمیونٹی کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکی مسلمانوں کی کمپین، میری جانماز کا آغاز

مسلمانوں اور تارکین وطن کے بارے میں امریکی صدر کے تازہ دعوے پر مسلم کمیونٹی کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکہ کی مسلم کمیونٹی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں اور تارکین وطن کے بارے میں دیئے جانے والے بیان کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے میری جانماز کے نام سے کمپین شروع کر دی ہے۔
ٹرمپ نے جمعے کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں دعوی کیا ہے کہ میکسیکو سے آنے والے تارکین وطن کے سامان سے بہت سے جانمازیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
 ٹرمپ کے اس ٹوئٹ پر امریکی مسلمانوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور اسے ٹرمپ کی اسلام دشمنی اور نسل پرستانہ سوچ کا ثبوت قرار دیا ہے۔
امریکہ اسلام ریلیشن کونسل کے سربراہ احمد رحاب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر کی نگاہ میں مسلمان ہونا مجرم ہونے کے برابر ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ٹرمپ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مسلمان غیر قانونی طور پر میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔