افغانستان میں امریکی فوجی کی ہلاکت
Jan ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۶:۱۴ Asia/Tehran
نیٹو نے افغانستان میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔ نیٹو نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے کہا کہ افغانستان میں فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا جس کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔
اس وقت افغانستان میں تقریبا 16 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔
ٹیگس