شام سے فوج نکالنے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پوتن
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i342857-شام_سے_فوج_نکالنے_کے_امریکی_فیصلے_کا_خیرمقدم_کرتے_ہیں_پوتن
روس کے صدر پوتن نے شام سے فوج نکالنے کے لئے امریکی صدر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • شام سے فوج نکالنے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پوتن

روس کے صدر پوتن نے شام سے فوج نکالنے کے لئے امریکی صدر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیرپوتن نے ماسکو میں ترکی کے صدر رجب طیب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکا اگر شام سے نکلنے  کا ارادہ رکھتا ہے تو اس سے شام میں امن و استحکام کی صورت حال بہتر بنانے میں مدد ملے گی-

روسی صدر نے کہا  کہ شام میں فوجی کارروائیوں کو روک دینے کے لئے اپنائی گئی تدابیر کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر نہیں ہونی چاہئے-

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شمالی شام سے امریکی فوج کا انخلا ایک مثبت قدم ہو گا، کہا کہ روس شامی حکومت اور کردوں سے یہ درخواست کرتا ہے کہ وہ باہمی مسائل کے حل کے لئے بات چیت شروع  کر دیں-